یوم عاشور اسلام کی بقا اور حیات ابدی کا دن ہے

پاکستان کے صدر عارف علوی نے یوم عاشور کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم الشان قربانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشور اسلام کی بقا اور حیات ابدی کا دن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے یوم عاشور کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم الشان قربانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشور اسلام کی بقا اور حیات ابدی کا دن ہے۔ صدر عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضور نبی کریم (ص) کے نواسہ امامِ عالی مقام حضرت ِ امام حسینؓ نے اپنے اہلِ بیت ِاطہار اور اصحاب  کے ساتھ میدان کربلامیں یومِ عاشورکو شہادت پا کر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک کیلیے خاص بنا دیا۔

صدرعارف علوی نے یوم عاشور محرم الحرام 1442ھ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم ِعاشور یعنی 10 محرم الحرام کو اللہ تعالیٰ نے روز ِاوّل سے ہی خاص شرف بخشا ہے، اس دن تاریخ ِانسانیت کے بہت سے اہم واقعات رونما ہوئے ، حضور نبی کریم ؐکے نواسہ جناب امامِ عالی مقام حضرت ِ امام حسین (ع) نے اپنے اہلِ بیت ِاطہار اور رفقائے کار کے ساتھ میدان کربلامیں یومِ عاشورکو شہادت پا کر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک کیلیے خاص بنا دیا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ اس دن نواسہ رسول کی شہادت کا عظیم واقعہ ہر سال مسلمانوں کو اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ظالم اور باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے وقت آنے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے، شہادت امام حسینؓ در حقیقت حق کی فتح، ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور ایثار و قربانی کا استعارہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر کے مسلمان حضرتِ امام حسین (ع) کی شہادتِ عظمیٰ کی بے مثال و لازوال قربانی کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں۔

ادھر چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثار و قربانی اور صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔ پاکستان بھر میں یوم عاشور قومی اور اسلامی جذبہ اور ولولہ کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

News Code 1902610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =