یوم عاشور، حق اور صداقت کی فتح اور سرافرازی کا دن ہے

پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے یوم ‏اشور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10محرم الحرام کا دن حق و صداقت کی فتح اور سرفرازی کا دن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے یوم عااشور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10محرم الحرام کا دن حق و صداقت کی فتح اور سرفرازی کا دن ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یومِ عاشور ظلمت کے خلاف مزاحمت کا پیغام ہے، نواسۂ رسول  (ص) کی عظیم قربانی نے اسلام کو سرافراز اور سر بلند کیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر اصحاب باوفا  کا عمل اور تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

News Code 1902607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =