حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں عاشور کی شب میں مجلس عزا منعقد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محرم الحرام کی دسویں شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محرم الحرام کی دسویں شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

کورونا وائرس کی روک تھام  اور رہبر معظم انقلاب اسلامی  کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں اس مجلس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب میں قرآن مجید میں فردی اور سماجی صبر کے دو اہم دستورات  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فردی صبر شرعی احکام پر عمل کا نام ہے جبکہ سماجی صبر مشکلات میں مؤمنین کے ایکدوسرے کے ساتھ  تعاون کا نام ہے۔ مجلس عزا میں  حجۃ الاسلام واضحی نے مرثیہ اور نوحہ خوانی کی ۔

News Code 1902603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =