امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 85 ہزار 969 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 97 ہزار 318 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 85 ہزار 969 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 97 ہزار 318 ہو چکی ہے۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 25 لاکھ 34 ہزار 819 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 184 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 33 لاکھ 76 ہزار 530 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =