مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 594 ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 12 ہزار 605 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 28 ہزار 471 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 29 ہزار 961 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 767 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 520 ہو چکی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 63 ہزار 146 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 85 ہزار 738 ہو گئے۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 132 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 5 ہزار 972 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 8 ہزار 271 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 92 ہزار 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ