بھارت کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہزار سے زائد ہوگئی

بھارت کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہزار 750 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 68 ہزار 272 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہزار 750 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 68 ہزار 272 ہو گئی۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 21 ہزار 359 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 71 ہزار 816 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 813 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ 12 ہزار 924 تک جا پہنچی ہے۔

بنگلہ دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 206 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 8 ہزار 925 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

News Code 1902599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha