دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار 761 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 41 ہزار 984 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار 761 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 41 ہزار 984 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 67 لاکھ 80 ہزار 390 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 61 ہزار 159 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 73 لاکھ 17 ہزار 387 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =