فرانس سمیت یورپی ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

فرانس سمیت یورپی ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگاجس نے فرانس کی حکومت کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس سمیت یورپی ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگاجس نے فرانس کی حکومت کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کے تیزی سے دوبارہ پھیلاؤ پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں ۔

فرانس میں کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئےہیں جبکہ گزشتہ روز 6 ہزار 111 متاثرین سامنے آئے تھے۔

فرانس میں اس سے قبل 31 مارچ کو سب سے زیادہ 7 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز تھے۔

نئے کیسز کے بعد فرانس میں مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار 77 ہوگئی ہے جبکہ مزید 20 افراد کی اموات ہوئی ہیں ، اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 596 ہو گئی ہے۔

فرانس کے علاوہ اٹلی اور اسپین میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ان ممالک کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپ بھرمیں تیزی کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ کچھ ممالک بشمول اسپین، فرانس اور جرمنی میں تو ریکارڈ کیسز بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہےکہ یورپ میں سیاحوں کی آمد میں حالیہ اضافے کے باعث کورونا کیسز بھی بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

News Code 1902596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =