پاکستان بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ برآمد

پاکستان بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی کربلا کے میدان میں عظيم الشان قربانی کی یاد میں نویں محرم الحرام کے جلوس مذہبی عقیدت اور احترام برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع)  نویں محرم الحرام کے جلوس مذہبی عقیدت اور احترام برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان بھر میں 9 محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں، اسی سلسلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں کے قریب موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

کراچی میں مرکزی جلوس سمیت مختلف علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے قریبی علاقوں میں موبائل سروس بند ہے۔

9 محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر اسلام آباد کے سیکٹر جی 6، ایف 10 میں مکمل، جبکہ سیکٹر جی 7 کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس جلوس کے اختتام تک جزوی بند رہے گی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق موبائل فون سروس جلوس کے اختتام تک بند رہے گی۔

ملتان میں 9 محرم کے جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

نویں محرم کے موقع پر کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

ہنگو شہر اور گرد و نواح میں بھی موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہو گا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پزیر ہوگا۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ سمیت جلوس کی گزر گاہوں سے برساتی پانی نکال دیا گیا ہے تاہم بولٹن مارکیٹ، کھارادر اور اولڈ کراچی کے مختلف علاقوں میں کیچڑ موجود ہے۔

جلوس سے قبل نویں محرم الحرام کی مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی فضائل اور مصائب اہلِ بیت بیان کریں گے۔

پاکستان میں حسینی عزاداروں پر یزید ملعون اور معاویہ کے طرفداروں کے حملوں کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پاکستان میں یزید کے ماننے والے دہشت گرد گروہوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

News Code 1902591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =