امریکہ میں سمندری طوفان کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

امریکہ میں سمندری طوفان " لارا " نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سمندری طوفان " لارا "  نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق سمندری طوفان " لارا "  امریکہ کی ریاست لوئیزیانا کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا، 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہواؤں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

طوفان سے کئی درخت، ہورڈنگز اور کھمبے گر گئے، ایک کار پر بڑا اور بھاری درخت گرنے سے 14 سالہ لڑکی سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر مختلف مقامات سے دو لاشیں ملی ہیں۔ دو درجن سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

News Code 1902587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =