حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں نویں محرم کی شب میں مجلس عزا منعقد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محرم الحرام کی نویں شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محرم الحرام کی نویں شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

کورونا وائرس کی روک تھام  اور رہبر معظم انقلاب اسلامی  کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں اس مجلس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے خطاب میں اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور الہی وعدوں پر یقین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا کا انقلاب اور تحول کے سلسلے میں اہم کردار ہے مجلس عزا میں  حجۃ الاسلام محسن آتشکار نے مرثیہ اور نوحہ خوانی کی ۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ 12 محرم تک جاری رہےگا۔

News Code 1902584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =