پاکستان کے مختلف شہروں میں 8 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے

پاکستان کے شہر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 8 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے اس دوران سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے اورحسینی عزاداروں نے طبی ضابطوں کی رعایت کے ساتھ جلوسوں میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 8 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے اس دوران سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے اور موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔ جبکہ اورحسینی عزاداروں نے طبی ضابطوں کی رعایت کے ساتھ جلوسوں میں شرکت کی۔ کراچی میں جلوس کے راستوں میں کئی مقامات پر گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی جمع ہو نے کے باعث عزاداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

جلوس کے پیشِ نظر صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادار، ایم اے جناح روڈ، پیپلز چورنگی، ریڈیوپاکستان، سمیت اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سگنل بند رہے۔

جلوس کے روٹ میں آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز اور قناتیں لگا کر سیل کر دیا گیا ۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے نگرانی کی جارہی ہے جبکہ بڑی عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں پولیس رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکار جلوس کے راستوں پر تعینات کراچی پولیس کے 2838 پولیس افسران و جوان 8 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس نمائش سے برآمد ہونے کے بعد اپنے مقررہ راستوں پر تبت سینٹر سے نئیپرروڈ کی 'بارہ امام' امام بارگاہ میں قیام کے بعد حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

News Code 1902582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =