مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے 65 سالہ وزیراعظم شنزو ابے نے جسمانی مشکلات کے پیش نظر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ شنزو ابے نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے مسائل کے سبب اہم ذمہ داری اٹھانے سے قاصر ہوں۔
شنزو ابے 7 سال 8 ماہ تک جاپان کے وزیر اعظم رہے اور انہیں جاپان کی تاریخ کا سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ