خطے سے امریکی دہشت گرد فوج کے انخلا کے بعد نیا مشرق وسطی وجود میں آئےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر حسین عبداللہیان نے کہا ہے کہ خطے سے امریکی دہشت گرد فوج کے انخلاف کے بعد جدید مشرق وسطی وجود میں آئے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر حسین عبداللہیان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ خطے سے امریکی دہشت گرد فوج کے انخلاف کے بعد جدید مشرق وسطی وجود میں آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ برائن ہوک نے امارات کی فلسطینیوں کے ساتھ خیانت اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو نئے مشرق وسطی سے موسوم کیا ہے، حالانکہ وائٹ ہاؤس کے حکام کو یہ جان لینا چاہیے کہ نیا مشرق وسطی امریکہ کی دہشت گرد فوج کے انخلا کے بعد وجود میں آئے گا، جس میں امریکہ کی وہ گائيں بھی ختم ہوجائیں گی جن کا وہ دودھ  نکال رہا ہے۔

News Code 1902576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =