مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 18 ہزار 726 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 64 ہزار 493 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے ۔
پیرو میں کورونا کے باعث 28 ہزار 277 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 21 ہزار 997 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 468 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 22 ہو چکی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 62 ہزار 594 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 79 ہزار 914 ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ