مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے مزید 76 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے ہیں۔ جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 33 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ مزید ایک ہزار 65 افراد جان سے گئے۔
ادھر امریکہ میں کورونا وائرس کے مزید 32 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث ایک ہی دن میں 6 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
آپ کا تبصرہ