امریکی وزیر خارجہ کی عمان کے بادشاہ سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اسرائیل ، سوڈان ، بحرین اور امارات کے دورے کے بعد عمان پہنچ گئے ہیں، جہاں اس نے عمان کے بادشاہ ھیثم طارق سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اسرائیل ، سوڈان  ، بحرین اور امارات  کے دورے کے بعد عمان پہنچ گئے ہیں، جہاں اس نے عمان کے بادشاہ ھیثم طارق آل سعید  سے ملاقات اور گفتگو کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ میں نے عمان کے بادشاہ ہیثم طارق آل سعید سے خطے میں امن و ثبات اور صلح  کے سلسلے میں بات چيت کی  عمان کی خبـررساں ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ واضح رہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں سے امارات نے سب سے پہلے   اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں۔ جبکہ فلسطین نے امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کردیا ہے ۔ امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے اقدام کو فلسطینیوں اور عالم اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت اور غداری قراردیا جارہا ہے۔

News Code 1902565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =