حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس عزا منعقد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محرم الحرام کی آٹھویں شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محرم الحرام کی آٹھویں  اور حسینیہ امام خمینی (رہ) میں دوسری شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

کورونا وائرس کی روک تھام  اور رہبر معظم انقلاب اسلامی  کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں اس مجلس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے خطاب کیا اور حاج مہدی سماواتی نے دعائے توسل پڑھی  اور مصائب اہلبیت (ع)  پیش کئے۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ 12 محرم تک جاری رہےگا۔

News Code 1902563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =