امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 83 ہزار 677 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 1 ہزار 103 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کی ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 83 ہزار 677 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس  سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 1 ہزار 103 ہو چکی ہے۔ امریکہ  اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک کی نسبت  سب سے زیادہ ہیں۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 25 لاکھ 2 ہزار 762 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 378 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 33 لاکھ 14 ہزار 664 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha