بھارتی سپریم کورٹ کا عاشورا کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار

بھارتی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرعاشورا کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ افراتفری کی کیفیت ہو گئی تو ایک کمیونٹی پر کورونا پھیلانے کاالزام آئے گا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرعاشورا کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ افراتفری کی کیفیت ہو گئی تو ایک کمیونٹی پر کورونا پھیلانے کاالزام آئے گا۔

 اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں عاشورا کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ سپریم کورٹ نے ہندو کمیونٹی کو پوری جگن ناتھ رتھ یاتراکی اجازت دی تھی ۔

بھارتی سپریم کورٹ نے عاشورہ کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ افراتفری کی کیفیت ہو گئی تو ایک کمیونٹی پر کورونا پھیلانے کاالزام آئے گا،سپریم کورٹ نے کہاکہ جگن ناتھ یاترا ایک مقام اور ایک روٹ پر تھی پورے ملک میں نہیں تھی اور عاشورا کے جلوس پورے ملک میں نکالے جائیں گے۔

News Code 1902561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =