ایران کی اقتصادی پالیسی کی امریکہ کی اقتصادی پابندیوں اور سازشوں پر کامیابی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے گذشتہ دو برس میں ایرانی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو امریکہ کی اقتصادی پابندیوں اور سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اہم قراردیتے ہوئے کہا ایران کی اقتصادی پالیسی امریکہ کی اقتصادی پابندیوں اور سازشوں پر کامیاب ہوگئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے گذشتہ دو برس میں ایرانی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو امریکہ کی اقتصادی پابندیوں اور سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اہم قراردیتے ہوئے کہا ایران کی اقتصادی پالیسی امریکہ کی اقتصادی پابندیوں اور سازشوں پر کامیاب ہوگئی ۔

صدر روحانی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک کے اندر اقتصادی رونق میں اضافہ کرنا ہے اور ہم اس سلسلے میں اپنے ہدف کی طرف گامزن ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ ہم امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والے مالی اور اقتصادی نقصانات کا ازالہ کرنے کی بھی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور مالی اور اقتصادی بازار میں ثبات برقرار کرنے کے سلسلے میں حکومت کی پالیسی کامیاب رہی ہے۔

صدر حسن روحانی نے ملکی وسائل اور ذخائر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر میدان میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آج ایران کی عالمی سطح پر ساکھ کافی مضبوط ہے ایران نے گذشتہ دو ہفتوں میں امریکہ کو سکیورٹی کونسل میں دوبار شکست اور ناکامی سے دوچار کیا ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کسی نا کسی لحاظ سے اقتصادی مشکلات سے دوچار ہیں۔

News Code 1902559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =