برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار سے 756 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 22 ہزار 4 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار سے 756 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 22 ہزار 4 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 28 ہزار 124 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 13 ہزار 378 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 62 ہزار 76 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 73 ہزار 888 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 184 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 270 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 990 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4لاکھ 2 ہزار 365 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 7 ہزار 839 افراد کی جان لے چکا ہے، جبکہ اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 188 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1902558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =