آسٹریلیا میں قرنطینہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر خاتون کو 6 ماہ قید کی سزا

آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے حوالے سے قرنطینہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے حوالے سے قرنطینہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ حکام کی اجازت پر کورونا وائرس سے شدید متاثر آسٹریلوی ریاست وکٹوریا سے آنے والی 28 سالہ خاتون کو پرتھ شہر آنے پر ہوٹل میں 14 روز قرنطینہ میں رہنا تھا۔

لیکن مذکورہ خاتون خفیہ طور پر شہر میں آئی اور اپنے ایک دوست کے گھر رہنے لگی، جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں قرنطینہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر 12 ماہ قید اور 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ ہے۔

News Code 1902555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =