نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو عمر قید کی سزا

نیوزی لینڈ کی مساجد میں 51 نمازیوں کوقتل کرنے والے دہشتگرد برینڈن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں 51 نمازیوں کوقتل کرنے والے دہشتگرد برینڈن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی النور مسجد اور لنووڈ اسلامک سینٹر میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد برینڈن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ذرائع  کے مطابق 29 سالہ آسٹریلوی شہری برینڈن ٹیرنٹ نے پہلے صحت جرم سے انکار کیا تاہم بعد میں جرم قبول کرلیا جب کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ادھر وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا ایڈرن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد برینڈن ٹیرنٹ عمر قید کی سزا کا ہی مستحق تھا۔

News Code 1902549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =