کراچی میں مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات کا آغاز

پاکستان بھر میں سید الشہداء کی عزاداری کا سلسلہ طبی پروٹوکول کے ساتھ جاری ہے انتظامیہ نے کراچی میں مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں سید الشہداء کی عزاداری کا سلسلہ طبی پروٹوکول کے ساتھ جاری ہے انتظامیہ نے کراچی میں مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ جلوس کی مرکزی گزرگاہ کو سیل کرنے کے لئے کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں۔

محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ کو سیل کرنے کے لئے گزرگاہ پر کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے کوریڈور تھری، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ایم اے جناح روڈ پر کنٹینر سڑک کنارے رکھ دیئے گئے ہیں۔ جلوس سے قبل گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگاکر بند کیا جائیگا۔

News Code 1902547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =