ترکی کی یونان کو فوجی حملے کی دھمکی

ترکی کے وزير خارجہ نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل کی تلاش کی کوشش کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یونان نے ترکی کی اس تلاش کو روکنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل کی تلاش کی کوشش کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یونان نے ترکی کی اس تلاش کو روکنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

ترک وزیر خارجہ نے جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونان مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگي پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے اگر یونان نے کشیدگي کو جاری رکھنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا اور اس سلسلے میں ترکی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھےگا۔

News Code 1902537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =