محمد بن سلمان کا امریکہ کا خفیہ دورہ منسوخ

سعودی عرب کے منافق اور خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی وزير اعظم سے ملاقات کے سلسلے میں امریکہ کا خفیہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے میڈل ایسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کےمنافق اور خونخوار  ولیعہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی وزير اعظم سے ملاقات کے سلسلے میں امریکہ کا مخفیانہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان کا امریکہ کا یہ دورہ مخفیانہ تھا اور اس سفر میں محمد بن سلمان کی اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات طے تھی لیکن اس خبر کے ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے کے بعد سعودی عرب کے ولیعہد نے امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کو اس بات کا خوف ہے کہ کہیں اسرائیلی وزير اعظم کے ساتھ اس کی ملاقات اس کے لئے تباہ کن ثابت نہ ہو۔ میڈل ایسٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے داماد کوشنر امارات کے فلسطینیوں کے خلاف معاندانہ اقدام کو مزید مضبوط  کرنے کے لئے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اوراسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

News Code 1902535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =