پاکستان میں 3 وہابی دہشت گرد گرفتار/ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

پاکستان میں پشاور کے نواحی علاقہ چارسدہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاور کے نواحی علاقہ چارسدہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پشاور کے نواحی علاقے چارسدہ میں محرم الحرام کے موقع پرشبقدر پولیس نے دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر بارودی مواد اور 3 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں دہشت گرد کمانڈر کا سہولت کار بھی شامل ہے، دہشت گردوں نے تھانہ پر حملے کے لیے ایک خودکش بمبار کوتیار کیا تھا، دہشت گرد سرو کلے وشبقدر پولیس موبائل اور پولیس اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بھتہ خوری اورماضی میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے، 2014 میں اسی گروپ نے پرمجیت سنگھ سے بھتہ مانگا اور انکار پر پرمجیت سنگھ کو قتل کردیا تھا۔

News Code 1902533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =