مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آسمانی بجلی گرنے کے سے آگ لگنے کے مزید واقعات رونما ہوئے ہیں، 12 لاکھ ایکڑ کے رقبے تک پھیلنے والی آگ سے اب تک 1200 گھر تباہ، جبکہ 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جنوب مغربی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی اور وسطی حصے میں جنگلات میں لگی آگ نے لاس اینجلس سے تین گنا بڑے رقبے کو جلا کر راکھ کردیا ہے۔
درجہ حرارت میں کمی ہونے سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد مل رہی ہے، لیکن آسمانی بجلی گرنے کے مزید واقعات سے نئی آگ بھی بھڑک اٹھی ہے۔
متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، آگ کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں سے اب تک 2 لاکھ 40 ہزار افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ