برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار 451 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 27 ہزار 217 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار 451 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 27 ہزار 217 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔

ادھر پیرو میں کورونا کے باعث 27 ہزار 813 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 438 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 60 ہزار 800 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 63 ہزار 705 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 17 ہزار 612 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 696 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 916 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 99 ہزار 568 ہو گئے۔

News Code 1902527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =