مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ایک بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔  

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں مٹی کے تیل کی پائپ لائن میں دھماکے سے پورا علاقہ لرز اُٹھا۔ دھماکے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے نے دونوں اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ دوسرے زخمی کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت منیش کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی اہلکار صوبیدار تری ناتھ ہے۔ دونوں اس جگہ پوسٹ پر تعینات تھے جہاں سے مٹی کے تیل کی پائپ لائن گزر رہی تھی۔

News Code 1902517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha