صدر حسن روحانی اور کابینہ کے بعض ارکان کی مجلس عزا میں شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، کابینہ کے بعض ارکان اور بعض اعلی حکام نے صدارتی محل میں آسمان کے نیچے کھلی فضا میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ اسلام کی مجلس عزا میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، کابینہ کے بعض ارکان اور بعض اعلی حکام نے صدارتی محل میں آسمان کے نیچے کھلی فضا میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ اسلام کی عظيم قربانی کی یاد میں منعقد ہونے والی مجلس عزا میں شرکت کی۔

محرم الحرام کی پانچویں تاریخ میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ صدارتی محل میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام ناصر نقویان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو زندگی کے مخصوص شرائط میں کچھ  اہم فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ اگر یہ فیصلے اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کو مد نظر رکھ کر کئے جائیں تو اس صورت میں انسان کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار ہوجاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کربلا حق اور باطل کی پہچان کا معیار ہے شہدائے کربلا ہمارے لئے نمونہ عمل اور مشعل راہ ہیں۔

News Code 1902514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =