متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرائے صحت کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو

متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرائے صحت کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں صحت کے شعبہ میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امارات کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرائے صحت کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں صحت کے شعبہ میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا گيا ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ادویات، طب اور کورونا سے متعلق تحقیق میں بھی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق تعاون کے لیے دونوں ممالک کے نمائندگان اور  تجارتی وفود مقرر کیےجائیں گے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق کورونا ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد ترکی اور ایران سمیت کئي ممالک نے امارات کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ فلسطین نے اپنا سفیر امارات سے واپس بلا لیا ہے۔

News Code 1902505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =