کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے سبھی ممالک کو کوشش کرنی چاہیے

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے سبھی ممالک کو کوششیں تیز کرنا ہونگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے سبھی ممالک کو کوششیں تیز کرنا ہونگی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے بنائے گئے پلیٹ فارم کواکس کے ساتھ مختلف ممالک کام کررہے ہیں مگر مزید ممالک کو بھی آگے آنے اور فنڈنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم کورونا کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ موثر ویکسین کی تیاری اور اس کی قیمت کم سے کم رکھنے کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہشمند ممالک اکتیس اگست تک اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

News Code 1902503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =