جنوبی افریقہ کی 139 سال پرانی مسجد میں آگ ل‍گ گئی

جنوبی افریقہ کی 139 سال پرانی مسجد میں آگ لگ گئی، جس کے باعث قریبی مساجد بھی متاثر ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی 139 سال پرانی مسجد میں آگ  لگ گئی،  جس کے باعث قریبی مساجد بھی متاثر ہوئی  ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں 139 سال قدیم گرے اسٹریٹ مسجد کی عمارت شعلوں کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ اسے جنوبی نصف کّرے کی سب سے بڑی مسجد کہا جاتا ہے۔ آتشزدگی سے مسجد سے ملحقہ تین دیگر عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے کے ترجمان کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے تاہم آگ لگنے کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے ہیں واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

News Code 1902499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =