فلپائن میں خودکش بم حملے میں 6 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک

جنوبی فلپائن کے شہر جولو میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو خود کش دھماکوں میں 6 فوجی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 17 اہلکار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی فلپائن کے شہر جولو میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو خود کش دھماکوں میں 6 فوجی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 17 اہلکار زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی فلپائن کے صوبے سولو کے دارالحکومت میں ہونے والے پہلے دھماکے میں 5 فوجی اہلکار اور 4 شہری ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ فوجی حکام جائے وقوعہ پر پہنچے۔

جیسے ہی لیفٹننٹ جنرل کارلیٹو ونلیوان دھماکے کی جگہ پر پہنچے تو ایک خاتون خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس میں لیفٹننٹ جنرل ہلاک ہوگئے۔

دونوں دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہے اور سارے فوجی اہلکار ہیں۔ دھماکے اس مقام پر ہوئے جہاں گزشتہ برس ایک کیتھولک چرچ میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس علاقے میں ابوسیاف نامی شدت پسند جماعت کافی سرگرم ہے جو خود کو داعش کے اتحادی ہونے کا دعویٰ بھی کرتی ہے۔

News Code 1902496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =