یزد میں حسینیہ ایران میں عاشورائی جوش و جذبہ اور ولولہ کی لہر جاری

ایران کے صوبہ یزد میں حسینیہ ایران میں گذشتہ چند برسوں سے مذہبی ثقافت کی اچھی رونق تھی لیکن اس سال یہ رونق بظاہر کوروناو ائرس کی وجہ سے ماند پڑ گئی ہے لیکن اس سال یزد میں مجازی فضا کے ذریعہ غیر ملکی سیاحوں کو تحریک عاشورا سے روشناس کرایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے صوبائي گروہ کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ ایران میں گذشتہ چند برسوں سے مذہبی ثقافت کی اچھی رونق تھی لیکن اس سال یہ رونق بظاہر کوروناو ائرس کی وجہ سے ماند پڑ گئی ہے  لیکن اس سال یزد میں حسینیہ ایران کی طرف سے  غیر ملکی سیاحوں کی رہنمائی اور میزبانی مجازی فضا کے ذریعہ  کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہر سال غیر ملکی سیاح محرم الحرام کے ایام میں حسینیہ ایران اور صوبہ یزد میں ہونے والی عزاداری کا مشاہدہ کرنے کے لئے اس صوبہ کا سفر کرتے تھے۔

ایران کے صوبہ یزد کا عاشورائی ثقافت کو دنیا کے دیگر ممالک تک پہنچانے میں اہم کردار رہا ہے ۔ یزد کی تقریبا ہر انجمن میں کم سے کم  ایک غیر ملکی گروپ مجلس میں بیٹھ کر عزاداری، نوحہ خوانی  اور سینہ زنی کا مشاہدہ کرتا تھا۔

اس طرح یزد سے کئي برسوں سے عاشورا کا پیغام دیگر ممالک تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ، حسینیہ ایران میں سیاحوں کی تعداد میں ہرسال اضافہ ہوتا تھا۔

یزد میں محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں کسی ادارے کے تعاون کے بغیر غیر ملکی سیاح حاضر ہوتے تھے اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا قریب سے مشاہدہ کرتے تھے۔

حسینیہ ایران کے بین الاقوامی شعبہ کے انچارج سید حسن حسینی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال مختلف ممالک سے 250 غیر ملکی سیاح محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں حسینیہ ایران میں حاضر ہوئے اور انھیں عاشورا کے متعلق مختلف ثقافتی پیکیجز پیش کئے گئے۔ انھوں نے کہا کہ جرمنی، چین، یوکرائن، ہالینڈ ، فرانس ، ناروے اور بعض دیگر ممالک کے سیاح محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں حسینیہ ایران میں حاضر ہوتے تھے۔

سید حسن حسینی نے کہا کہ اگرچہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے سیاح حسینیہ ایران میں ہونے والی عزاداری میں براہ راست شرکت نہیں کرسکے لیکن گذشتہ برسوں میں جن سیاحوں نے حسینیہ ایران کا دورہ کیا تھا وہ اس سال حسینیہ ایران کے عزاداری کے  پروگرامز کو مجازی فضا ، ورچوئل طریقہ  اور ویڈيو کے ذریعہ مشاہدہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بہت سی انجمنیں آج سماجی سائٹوں پر فعال ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کے لئے عاشورا کے متعلق  پروگرامز پیش کررہی ہیں اور ہم نئے اور جدید  طریقوں سے حسینی تحریک کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1902495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =