بائرن میونخ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ جیت لی

بائرن میونخ نے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کو ایک صفر سے شکست دے کر یوئیفا چیمپئنز لیگ جیت لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بائرن میونخ نے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کو ایک صفر سے شکست دے کر یوئیفا چیمپئنز لیگ جیت لی۔ کھیل کا واحد اور فیصلہ کن گول کنگسلے کومان نے اسکور کیا۔

پرتگال کےدارالحکومت لزبن میں کھیلے گئےیوئیفاچیمپئنز لیگ کے فائنل میں بائرن میونخ نے پیرس سینٹ جرمین کو 0-1 سے شکت دی۔

کھیل کا واحد اور فیصلہ کن گول کنگسلے کومان نے میچ کے انسٹھویں منٹ میں اسکور کیا۔ واضح رہے کہ جرمن کلب بائرن میونخ نے چھٹی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

News Code 1902494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =