دمشق کے مضافات میں گيس پائپ لائن میں دھماکہ / شام میں بجلی منقطع

شام میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی جس کے سبب شام میں مکمل اندھرا چھا گیا اور ملک بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی جس کے سبب شام میں مکمل اندھرا چھا گیا اور ملک بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

سانا نے وزیر بجلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دمشق کے علاقے میں رات گئے پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے ،جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔

حکام کے مطابق کچھ پاور اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی گئی ہے جبکہ صوبوں میں آہستہ آہستہ بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔

اسپوٹنک نے شام کے تیل کے وزير علی غانم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دھماکہ کے پیچھے دہشت گردانہ کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

News Code 1902489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha