پیرو کے نائٹ کلب میں بھگدڑ سے 13 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ملک " پیرو " کے نائٹ کلب میں بھگدڑ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکی ملک " پیرو " کے نائٹ کلب میں بھگدڑ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق نائٹ کلب میں پولیس چھاپے پر گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں بھگدڑ مچی۔

ذرائع  کے مطابق بھگدڑ سے 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر نائٹ کلب سے 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں پیرو میں کورونا وائرس کے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

News Code 1902485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha