ترکی میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے 5 افراد ہلاک

ترکی کے صوبے گریسون میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے  صوبے گریسون میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ گریسون کے ضلع دیریلی میں موسلا دھار بارشوں سے رہائشی عمارتیں گر گئیں، درجنوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ کر کیچڑ اور مٹی میں دھنس گئیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔

ترک حکام کے مطابق گریسون میں رواں ماہ معمول سے ڈیڑھ گنا زیادہ بارشیں ہوئیں، جبکہ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1902480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =