صدر ٹرمپ کی بڑی بہن نے ٹرمپ کو ظالم، سفاک اور جھوٹا قراردیدیا

امریکی صدر ٹرمپ کی بھتیجی کے بعد ان کی بڑی بہن مرییانے ٹرمپ بیری نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ظالم، سفاک اور جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی بھتیجی کے بعد ان کی بڑی بہن مرییانے ٹرمپ بیری نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ظالم، سفاک اور جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر کی بھتیجی اور بہن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کی ہے، جس میں مرییانے ٹرمپ بیری نے اپنے بھائی کو ظالم اور جھوٹا قرار دیا ہے ۔

خفیہ رکارڈنگ میں مرییانے نے ٹرمپ کو اصولوں کے بغیر ایسا شخص قرار دیا ہے جس پر بالکل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ ٹرمپ کی بہن اور بھتیجی کے درمیان یہ گفتگو مبینہ طور پر نومبر 2018 ء میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ ادھر بعض ڈکٹیٹر عرب حکام کے علاوہ عالمی برادری کو بھی ٹرمپ پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔

News Code 1902476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =