امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام کو قتل کردیا

امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص گولیاں مارکر قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص گولیاں مارکر قتل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست لیوزیانا میں پولیس نے ایک اسٹور کے باہر سیاہ فام شخص کو گولیاں مارکر قتل کردیا، پولیس کی جانب سے 31 سالہ ٹریفور ڈپیلیرن نامی سیاہ فام امریکی شہری کو 11 گولیاں ماری گئیں۔ واقعہ کے بعد امریکی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

 امریکی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں رات 8 بجے ایک کال موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ ایک شخص اسٹور میں گھسنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کے ہاتھ میں چاقو بھی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہوگیا، پولیس نے اس پر پستول تان کر ڈرانے کی بھی کوشش لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، اور وہ شخص بھاگ کر ایک دوسرے اسٹور میں گھسنے کی کوشش کرنے لگا، اس دوران پولیس نے اس پر فائرنگ کردی اور اسے قتل کردیا۔ واضح رہے 25 مئی کو جارچ فلائیڈ کی ہلاکت پولیس حراست میں اس وقت ہوئی جب ایک پولیس اہلکار نے 9 منٹ تک اس کے گلے کو اپنے گھٹنے تلے دبائے رکھا اور اس دوران وہ مدد کیلیے پکارتا رہا اور کہتا رہا کہ " میرا دم گھٹ رہا ہے" لیکن پولیس اہلکار نے اسے گھٹنے تلے قتل کردیا۔

News Code 1902474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =