برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 13 ہزار 454 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 36 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 13 ہزار 454 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 36 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 27 ہزار 245 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 76 ہزار 67 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 59 ہزار 610 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 49 ہزار 734 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 568 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 138 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 723 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 93 ہزار 769 ہو گئے۔

News Code 1902470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =