اقوام متحدہ کا بھارت کو کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر انتباہ

اقوام متحدہ نے بھارت کو کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کو نسلی امتیاز اور منافرت کا نشانہ بنانے پر انتباہ جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے بھارت کو کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کو نسلی امتیاز اور منافرت کا نشانہ بنانے پر انتباہ جاری کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذہبی عقائد کی بنا پر تشدد کے متاثرین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت اور حکومت کا حامی میڈیا مسلمانوں کو وبا کے پھیلاؤ  کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت اور میڈیا نے بالخصوص تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار ٹھہرایا۔

اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کو وائرس کے خوف کے نام پر طبی سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے، انہیں حملوں اور بائیکاٹ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

News Code 1902461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =