کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے والی خاتون فوٹو گرافر کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں خواتین پر ہونے والے جبر اور مظالم کو بے نقاب کرنے والی خاتون فوٹو گرافر کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں خواتین پر ہونے والے جبر اور مظالم کو بے نقاب کرنے والی خاتون فوٹو گرافر کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون فری لانس فوٹو جرنلست مسرت زہرا کو جرأت مندانہ اور بااصول صحافت کے لیے میکلر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ کی بنیاد گزار گلوبل میڈیا فورم ٹریننگ گروپ کی صدر کیتھرین انٹونیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسرت زہرا نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بے باکی اور خلاقیت کے ساتھ دنیا کو اپنی فوٹو گرافی کے ذریعے کشمیر پر گزرنے والے حالات کا عینی شاہد بنایا ہے۔

زوم پر بات کرتے ہوئے مسرت زہرا نے کہا کہ جان کی پروا کیے بغیر سچ سامنے لانا ہی ہمارا کام ہے۔ اپنی تصویروں کی مدد سے کشمیری خواتین کی زندگی کی داستانیں سامنے لانے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گمراہ کُن خبریں پھیلانے کے الزام میں مسرت زہرا کو کئی بار طلب کیا علاوہ ازیں انہیں رواں ماہ اپریل میں غیر قانونی سرگرمیوں کی ایک دفعہ کے تحت گرفتار کیا گیا جس میں زیادہ سے زیادہ سزا سات برس تک ہوسکتی تھی۔

اس سے قبل مسرت زہرا کو انٹر نیشنل ویمن میڈٰیا فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی جرات مندی پر بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ مسرت زہرا 24 ستمبر کو ایک ورچوئل تقریب میں میکلر ایوارڈ وصول کریں گی۔

News Code 1902459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =