ایران کے خلاف امریکہ کو سلامتی کونسل میں شکست اورناکامی کا سامنا

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرنے پر امریکہ کو سلامتی کونسل میں ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرنے پر امریکہ کو سلامتی کونسل میں ناکامی اور شکست  کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سلامتی کونسل میں ایران پر حال ہی میں اٹھائی جانے والی پابندیوں کو بحال رکھنے کے مطالبے پر امریکہ کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 13 نے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبے کی تحریری طور پر مخالفت کر دی ہے۔

سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے امریکی مطالبے کے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ عالمی قوتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ طے پاجانے کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو برقرار رکھنا درست عمل نہ ہوگا۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق بھی امریکہ اس مطالبے کی وجہ سے  خود ہی سب سے الگ تھلگ ہو کر رہ گیا ہے جب کہ امریکہ میں اپوزیشن جماعت نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کو ناکام سفارت کاری اور بلا جواز مطالبے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

News Code 1902458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =