امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی اور وسطی حصے میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے، متاثرہ علاقوں سے 60 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی اور وسطی حصے میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے، متاثرہ علاقوں سے 60 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ آگ 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ کی اراضی تک پھیل چکی ہے جبکہ مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک، 33 زخمی اور 2 افراد لاپتہ ہوگئے۔

کیلی فورنیا کے 300 سے زائد مقامات پر لگی جنگلات کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، آگ کی لپیٹ میں آکر 175 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ 50 ہزار مزید عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے۔

حکام نے متاثرہ علاقوں سے 60 ہزار افراد کا انخلا کرادیا ہے جبکہ ایک لاکھ افراد کو صورتحال بگڑنے پر انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 10 ہزار سے زائد فائر فائٹرز تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1902453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha