امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 3 نومبر کے امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کے لیے کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 3 نومبر کے امریکی  صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کے لیے کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ 51 ملین سے زائدبیلٹنگ کے لیے تیاری نہیں ہے، ووٹوں کی گنتی وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے امریکہ کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو جمہوریت کے لیے انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بیرونی عناصر کی جانب سے ہیکنگ بھی کی جاسکتی ہے جبکہ گنتی کے دوران سائبر حملے کے خدشات کی وجہ سے بھی وہ پریشان ہیں۔  امریکی صدر ٹرمپ کا نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق نائب صدر جو بائیڈن سے مقابلہ ہے۔

News Code 1902445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =