یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان مذاکرات کسی نتیجہ تک پہنچے بغیر ختم

یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزیٹ کے بعد نئے تعلقات پر گفتگو کا ساتواں مرحلہ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزیٹ کے بعد نئے تعلقات پر گفتگو کا ساتواں مرحلہ  بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔  اس صورتحال پر یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار مشل بارنئیے نے انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دونوں فریقین کے درمیان نئے معاہدے کا امکان نظر نہیں آتا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے 4 دن سے جاری مذاکرات کے بعد آج ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے مذاکرات کار ڈیوڈ فراسٹ نے دونوں فریقین کے درمیان نئے معاہدے کیلئے ضروری بنیادی نکات پر آگے بڑھنے کیلئے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ جس میں انٹرنل مارکیٹ، فشریز، ٹرانسپورٹ، انوائرنمینٹ اور گورننس جیسے معاملات شامل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ برطانوی نمائندے تو ان چیزوں پر گفتگو پر آگے جانے کی بجائے پیچھے کی طرف جارہے ہیں اور وہ ان چیزوں پر بھی دلچسپی نہیں دکھا رہے  جس پر بورس جانسن گفتگو کرتے رہے ہیں۔ اس  نے مزید کہا کہ اب ان مذاکرات کا اگلا مرحلہ 7 سے 11 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

News Code 1902443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =